قسم کے مسائل جو ”لات و عزیٰ“ کی قسم کھائے اس کو ((لا الٰہ الا اللہ)) کہنا چاہیئے (یعنی تجدید ایمان کرے)۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے اپنی قسم میں یہ کہے کہ لات کی قسم! تو اسے چاہئے کہ لا الٰہ الا اللہ کہے۔ اور جو کوئی کسی دوسرے سے کہے کہ آؤ جواء کھیلیں تو وہ صدقہ کرے۔ ایک روایت میں ”لات“ کے ساتھ ”عزیٰ“ کا بھی ذکر ہے۔
|