نذر (ماننے) کے مسائل جس نے نذر مانی کہ وہ کعبہ شریف پیدل چل کر جائے گا۔
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میری بہن نے نذر مانی کہ بیت اللہ تک ننگے پاؤں پیدل جائے گی، تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھنے کا کہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پیدل بھی چلے اور سوار بھی ہو جائے۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بوڑھے کو دیکھا جو اپنے دونوں بیٹوں کے درمیان (ان پر) ٹیک لگائے جا رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟ لوگوں نے کہا کہ اس نے پیدل چلنے کی نذر مانی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس کے اپنے نفس کو عذاب میں مبتلا کرنے سے بےپرواہ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو سوار ہونے کا حکم کیا۔
|