نذر (ماننے) کے مسائل جو چیز اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہو، اس کو پورا کرنا چاہیئے۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے طائف سے لوٹنے کے بعد جعرانہ مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ یا رسول اللہ! میں نے جاہلیت میں ایک دن مسجدالحرام میں اعتکاف کرنے کی نذر کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جا اور ایک دن کا اعتکاف کر۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خمس میں سے ایک لونڈی ان کو عنایت کی تھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب قیدیوں کو آزاد کر دیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی آوازیں سنیں، وہ کہہ رہے تھے کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آزاد کر دیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا یہ کیا (کہہ رہے) ہیں؟ لوگوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قیدیوں کو آزاد کر دیا ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (اپنے بیٹے سے) کہا کہ اے عبداللہ! اس لونڈی کے پاس جا اور اس کو بھی چھوڑ دے۔
|