وصیت، صدقہ اور ہبہ وغیرہ کے متعلق جو آدمی کسی کو اس کی زندگی تک کسی چیز کا عطیہ دیتا ہے۔
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی کو اس کی زندگی تک اور اس کے ورثا کو کوئی چیز (ہبہ) اور یوں کہے کہ یہ میں نے تجھے دیا اور تیرے بعد تیرے وارثوں کو جب تک ان میں سے کوئی باقی رہے، تو وہ اسی کا ہو گا جس کو عمریٰ دیا گیا۔ اور دینے والے کو واپس نہ ملے گی اس لئے کہ اس نے ایسا عطیہ دیا ہے جس میں میراث ہو گی۔
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے مالوں کو روکے رکھو اور ان کو مت بگاڑو کیونکہ جو کوئی عمریٰ دے وہ اسی کا ہو گا جس کو دیا جائے، وہ زندہ ہو یا مردہ اور (اس کے مرنے کے بعد) اس کے وارثوں کا ہے
|