زکوٰۃ کے مسائل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل بیت کے لئے صدقہ حلال نہیں۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حسن بن علی (رضی اللہ عنہ) نے ایک صدقہ کی کھجور لیکر اپنے منہ میں ڈالی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تھو، تھو! اس کو پھینک دے کیا تو نہیں جانتا کہ ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے۔
|