جمعہ کے مسائل جب کوئی آدمی جمعہ کے دن اس حال میں مسجد میں داخل ہو کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعت (تحیۃ المسجد) پڑھے۔
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سلیک غطفانی جمعہ کے دن آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر بیٹھے تھے۔ اور سلیک رضی اللہ عنہ بغیر نماز پڑھے بیٹھ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے دو رکعت پڑھی؟ انہوں نے کہا کہ نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اٹھو اور ان کو پڑھ لو۔
|