جمعہ کے مسائل خطبہ میں جس چیز کا چھوڑنا جائز نہیں۔
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس خطبہ پڑھا اور اس نے کہا کہ ”جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی اس نے راہ پائی، اور جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی وہ گمراہ ہوا“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو کیا برا خطیب ہے۔ یوں کہو کہ ”جس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی وہ گمراہ ہو گیا“۔
|