خوابوں کی تعبیر کا بیان सपनों की ताबीर के बारे में جس شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مجھ کو خواب میں دیکھا، وہ عنقریب مجھ کو جاگتے میں بھی دیکھے گا اور شیطان میرا ہم شکل نہیں بن سکتا۔“
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مجھ کو (خواب میں) دیکھا (تو تحقیق) اس نے مجھ کو ہی دیکھا کیونکہ شیطان میرے مشابہ نہیں ہو سکتا۔“
|