قانون و راثت کا بیان विरासत के नियमों के बारे में اولاد کو ماں باپ کے مال سے کیا ملے گا؟
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذوی الفروض یعنی حصہ والوں کو ان کا مقررہ حصہ دے دو اور جو مال (ان کا حصہ دے کر) بچ جائے تو وہ قریب کے مرد رشتہ دار (یعنی عصبہ) کا ہے۔“
|