تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ الاحزاب तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अहज़ाब ” اللہ تعالیٰ کا قول ”اور ان لوگوں کی طرح مت ہو جاؤ جنہوں نے موسیٰ کو ایذا دی لیکن اللہ نے ان کو بری فرما دیا“۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”موسیٰ علیہ السلام بڑے شرم والے آدمی تھے (حیاء دار تھے کسی کے سامنے نہاتے نہ تھے تو لوگوں نے نامردی کی تہمت لگائی) اور اسی کا ذکر اس آیت میں ہے ”اے ایمان والو! ان لوگوں جیسے نہ بن جاؤ جنہوں نے موسیٰ (علیہ السلام) کو تکلیف دی، پس جو بات انھوں نے کہی تھی اللہ نے انھیں اس سے بری فرما دیا اور وہ اللہ کے نزدیک باعزت تھے۔“ (الاحزاب: 69)
|