تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ المائدہ तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अल-माइदा ” اللہ تعالیٰ کا قول ”اے رسول! جو کچھ بھی آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے آگے پہنچا دیجئیے ....“ (سورۃ المائدہ: 167)۔
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جو آدمی یہ کہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے احکام میں سے کچھ چھپا لیا، وہ جھوٹا ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے: ”اے رسول! جو کچھ بھی آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے، اسے آگے پہنچا دیجئیے ....۔“
|