تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ النساء तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अन-निसा ” اللہ تعالیٰ کا قول ”جو لوگ اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے ہیں، جب فرشتے ان کی روح قبض کرتے ہیں تو پوچھتے ہیں کہ تم کس حال میں تھے ....“ (سورۃ النساء: 97)۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں چند مسلمان مشرکوں کے ساتھ ہو گئے تاکہ ان کی جماعت بڑھ جائے اور پھر (لڑائی کے موقع پر) ایک تیر آتا تو ان میں سے کوئی مارا جاتا یا تلوار کی ضرب سے کوئی قتل کیا جاتا تو اس وقت یہ آیت نازل ہوئی: ”جو لوگ اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے ہیں، جب فرشتے ان کی روح قبض کرتے ہیں تو پوچھتے ہیں کہ تم کس حال میں تھے ....۔“
|