جزیہ وغیرہ کے بیان میں जिज़्या अदि के बारे में اس شخص کا گناہ جس نے عہد کیا پھر عہد شکنی کی۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے (ایک مرتبہ لوگوں سے) کہا کہ تمہارا کیا حال ہو گا جب جزیہ کی آمدنی میں سے ایک اشرفی یا ایک روپیہ بھی تم کو نہ ملے گا؟ کسی نے پوچھا کہ اے ابوہریرہ! تم کیا سمجھتے ہو، ایسا کیونکر ہو گا؟ انھوں نے کہا ہاں! قسم ہے اس کی جس کے ہاتھ میں ابوہریرہ کی جان ہے کہ صادق و مصدوق صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمانے سے (میں جانتا ہوں) لوگوں نے پوچھا کہ یہ کس سبب سے ہو گا؟ انھوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ کی بےحرمتی کی جائے گی (مسلمان دغابازی کریں گے) پس اللہ تعالیٰ ذمیوں کے دل مضبوط کر دے گا اور وہ جزیہ نہ دیں گے۔
|