قرض لینا اور ادا کرنا क़र्ज़ यानि उधार लेना और चुकाना جو شخص مقروض مر جائے اس پر نماز پڑھنا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مومن ہے میں اس کا دنیا و آخرت میں سب سے زیادہ دوست ہوں، اگر تم چاہو تو یہ آیت پڑھو ”پیغمبر ( صلی اللہ علیہ وسلم ) مومنوں پر خود ان سے بھی زیادہ حق رکھنے والے ہیں“ (الاحزاب: 6) لہٰذا جو مومن مر جائے اور کچھ مال چھوڑے تو اس مال کے وارث تو اس کے اعزہ ہیں جو کوئی ہوں اور جو شخص کچھ قرض، بچے یا کوئی ضائع ہو جانے والی چیز چھوڑے تو وہ میرے پاس آئے کیونکہ میں اس کا بندوبست کروں گا۔
|