بَابُ: مَا جَاءَ فِي مِيرَاثِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وراثت کا بیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ترکہ
ام المؤمنین سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا کے بھائی صحابی رسول سیدنا عمرو بن الحارث (المصطلقی) رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیچھے کچھ اسلحہ، ایک خچر اور کچھ زمین چھوڑی تھی جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کر دیا تھا۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«صحيح بخاري (3098)» |