بَابُ: مَا جَاءَ فِي وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا بیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوموار کے دن فوت ہوئے
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سوموار کے دن ہوئی۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
اس روایت کی سند اگرچہ سخت ضعیف ہے، لیکن اس کے من وعن صحیح شواہد موجود ہیں۔ مثلاً دیکھئے حدیث نمبر 386 ان شواہد کے ساتھ یہ روایت بھی صحیح ہے۔ واللہ اعلم |