بَابُ: مَا جَاءَ فِي وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا بیان سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خراج عقیدت
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: یقیناً سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ان پر داخل ہوئے اور اپنا لب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انکھوں کے درمیان رکھا اور اپنے ہاتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کلائیوں پر رکھے، اور فرمایا: ہائے اللہ کے نبی، ہائے اللہ کے مخلص ترین ساتھی، ہائے اللہ کے مخلص ترین دوست۔
تخریج الحدیث: «سنده حسن» :
«مسند احمد (31/6) عن مرحوم بن عبدالعزيز به.» |