بَابُ: مَا جَاءَ فِي سِنِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک کا بیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تریسٹھ برس کی عمر پائی
جریر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا امیر معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما سے خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے یہ سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر صدیق اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہما تریسٹھ تریسٹھ برس کی عمر میں فوت ہوئے، اور میں بھی تریسٹھ برس کی عمر کو پہنچ چکا ہوں۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(سنن ترمذي: 3653، وقال: حسن صحيح)، صحيح مسلم (2352)» |