بَابُ: مَا جَاءَ فِي سِنِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک کا بیان سالوں کی تعین کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (بعثت کے بعد) تیرہ برس مکہ مکرمہ میں مقیم رہے اور دس برس مدینہ منورہ میں گزارے، اور تریسٹھ سال کی عمر میں وفات پائی۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(سنن ترمذي: 3652، وقال: حسن غريب من حديث عمرو بن دينار)، صحيح بخاري (3903)، صحيح مسلم (2351)» |