بَابُ مَا جَاءَ فِي حِجَامَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینگی لگوانے کا بیان احرام کی حالت میں سینگی لگوانا
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ملل مقام پر پاؤں مبارک کی پشت پر سینگی لگوائی جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احرام باندھے ہوئے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» :
«سنن ابي داود (1837)، سنن نسائي (2852)» اس روایت کی سند قتادہ کے عن کی وجہ سے ضعیف ہے۔ (دیکھئے حدیث سابق: 363) اور سنن ابی دادو (3863) میں اس کا ایک ضعیف شاہد بھی ہے۔ تنبیہ: سینگی لگوانے کے مسائل ومعلومات کے لئے دیکھئے ماہنامہ الحدیث حضرو: 84، ص40-44 |