بَابُ مَا جَاءَ فِي حِجَامَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینگی لگوانے کا بیان سینگی لگانے والے کی کمائی درست ہے
امیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی لگوائی اور مجھے (اس کی اجرت دنیے کا) حکم فرمایا تو میں نے حجام کو اس کی اجرت ادا کر دی۔
تخریج الحدیث: «حسن» :
«سنن ابن ماجه (2163) عن عمرو بن على الفلاس به.» اس روایت کی سند اگرچہ عبدالاعلٰی بن عامر الثعلبی کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن یہ روایت شواہد کے ساتھ حسن ہے۔ |