بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ضحیٰ (چاشت) کا بیان ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں میں بھی لمبی قراءت کرنا
عاصم بن ضمرہ فرماتے ہیں کہ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نماز ظہر سے پہلے چار رکعت پڑھا کرتے تھے اور انہوں نے ذکر کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی زوال کے وقت انہیں پڑھتے تھے اور ان میں قرات لمبی کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «حسن» :
«(سنن ترمذي: 424، بأصله مختصرا وقال: حديث حسن)، سنن ابن ماجه (1161)، السنن الكبريٰ للنسائي (119/2 ح875)، صحيح ابن خزيمه (1211)» فائدہ: اسے امام شعبہ نے بھی ابواسحاق السبیعی سے بیان کیا ہے۔ دیکھئے سنن ترمذی (598، 599) اور شعبہ کی ابواسحاق سے روایت سماع پر محمول ہوتی ہے۔ |