Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

شمائل ترمذي
بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى
رسول+اللہ صلی+اللہ+علیہ+وسلم کی نماز ضحیٰ ( چاشت ) کا بیان
ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں میں بھی لمبی قراءت کرنا
حدیث نمبر: 295
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّهُ «كَانَ يُصَلِّي قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعًا، وَذَكَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّيهَا عِنْدَ الزَّوَالِ وَيَمُدُّ فِيهَا»
عاصم بن ضمرہ فرماتے ہیں کہ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نماز ظہر سے پہلے چار رکعت پڑھا کرتے تھے اور انہوں نے ذکر کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی زوال کے وقت انہیں پڑھتے تھے اور ان میں قرات لمبی کرتے تھے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏حسن» ‏‏‏‏ :
«(سنن ترمذي: 424، بأصله مختصرا وقال: حديث حسن)، سنن ابن ماجه (1161)، السنن الكبريٰ للنسائي (119/2 ح875)، صحيح ابن خزيمه (1211)»
فائدہ: اسے امام شعبہ نے بھی ابواسحاق السبیعی سے بیان کیا ہے۔ دیکھئے سنن ترمذی (598، 599)
اور شعبہ کی ابواسحاق سے روایت سماع پر محمول ہوتی ہے۔

قال الشيخ زبير على زئي: حسن