بَابُ مَا جَاءَ فِي تَعَطُّرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خوشبواستعمال کرنے کے بیان میں تین چیزیں رد نہ کی جائیں
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں رد نہیں کرنی چاہئیں: تکیہ، تیل (خوشبو) اور دودھ۔“
تخریج الحدیث: «سنده حسن» :
«(سنن ترمذي: 2790 وقال: غريب)، المعجم الكبير للطبراني (336/12 ح 13279) من حديث اسماعيل بن ابي فديك به.» وضاحت:
تیل سے مراد خوشبو ہے۔ |