بَابُ مَا جَاءَ فِي فَاكِهَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے میوہ جات (تناول فرمانے) کا بیان خربوزہ اور تر کھجور کا اکٹھے کھانا
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خربوزہ اور تر کھجوروں کو ملا کر کھا رہے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(مسند احمد 142/3 ح 12449)، (النسائي فى الكبريٰ 6726 وقالا: الخزبز.)، (صحيح ابن حبان الاحسان: 5224، نسخه محققه: 2548 وقال: البطيخ بدل الخزبز)، (مسند ابي يعليٰ 463/6، 464 ح 1112، وقال يجمع بين البطيخ والرطب)، اخلاق النبى صلى الله عليه وسلم لابي الشيخ (ص 217) من حديث مسلم بن ابراهيم نا حميد عن انس: ان النبى صلى الله عليه وسلم كان يجمع بين الرطب والبطيخ، قال مسلم: وربما قال: الخنزبز» |