بَابُ مَا جَاءَ فِي مِشْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفتار مبارک کا بیان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی چلنے کی کیفیت
ابراہیم بن محمد، جو کہ اولاد سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے ہیں بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (کے چلنے) کا وصف بیان کرتے تو فرماتے: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلتے تو قوت کے ساتھ چلتے، گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی بلندی سے ڈھلوان کی طرف اتر رہے ہیں۔
تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» :
دیکھئیے حدیث سابق: 7 |