بَابُ مَا جَاءَ فِي مِشْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفتار مبارک کا بیان نبی کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبئی رفتار
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خوبصورت کوئی چیز نہیں دیکھی گویا کہ سورج آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روئے مبارک میں تیر رہا ہوتا تھا، اور چلنے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے تیز میں نے کوئی نہیں دیکھا گویا زمین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے لپیٹ دی جاتی تھی، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلنے میں پوری محنت و مشقت صرف کرتے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رفتار میں کوئی تکلف نہیں فرماتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«سنن ترمذي: 3248 وقال:هذا حديث غريب. مسند احمد: 380/2 ح 8943. صحيح ابن حبان (الاحسان: 6276، نسخه محققه: 6309)» اس روایت پر دو اعتراض ممکن ہیں: ➊ ابن لہیعہ آخری عمر میں اختلاط کا شکار ہو گئے تھے۔ ➋ ابن لہیعہ مدلس تھے، لیکن مسند احمد (350/2 ح 860) میں ابن لہیعہ کے سماع کی تصریح موجود ہے۔ ان دونوں اعتراضوں کا جواب یہ ہے کہ عمرو بن الحارث (ثقہ راوی) نے ابن لہیعہ کی متابعت کر رکھی ہے۔ دیکھئیے: [صحيح ابن حبان، الاحسان: 6276، اور الكامل لا بن عدي 1013/3] اور یہ سند صحیح ہے، لہٰذا ابن لہیعہ کی مذکورہ روایت بھی اس متابعت کے ساتھ صحیح ہے۔ |