بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ إِزَارِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لنگی مبارک کا بیان سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا اہتمام سنت
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اپنی نصف پنڈلی تک ازار رکھتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہی ہیئت میرے صاحب یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ازار کی تھی۔
تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» :
اس روایت کی سند میں موسیٰ بن عبیدہ ضعیف راوی ہے۔ دیکھئیے: [تقريب التهذب: 6989] |