بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ إِزَارِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لنگی مبارک کا بیان سید الفقراء صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر پر پیوند لگے ہوئے تھے
سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ اپنے والد محترم (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے ہمیں ایک پیوند لگی چادر اور ایک موٹا تہبند دکھایا اور فرمایا: ان دونوں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«سنن ترمذي، ح 1733، وقال:حسن صحيح. صحيح بخاري، ح 5818. صحيح مسلم، ح 2080» |