بَابُ مَا جَاءَ فِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا سونے کی انگوٹھی مردوں کے لیے حرام ہے
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں پہنتے تھے تو لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوا لیں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ انگوٹھی پھینک دی اور فرمایا: ”میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا۔“ تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«سنن ترمذي:1741، وقال: حسن صحيح. صحيح مسلم، 2091، دارالسلام:5475 مختصرا بغير هذا اللفظ» |