بَابُ مَا جَاءَ فِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھی کس ہاتھ میں پہنی، صحابی رسول کا مشاہدہ
حماد بن سلمۃ رحمہ اللہ فرماتے ہیں، میں نے ابن ابی رافع کو دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا تو ان سے اس بارے میں دریافت کیا، انہوں نے فرمایا: میں نے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کو دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا تو انہوں نے فرمایا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«(سنن ترمذي:1744)، سنن نسائي (175/8 ح5207)» اس روایت کی سند عبدالرحمن بن ابی رافع (صالح الحدیث) کی وجہ سے حسن ہے۔ نیز دیکھئیے حدیث سابق 94، 95 «وهو شاهده» |