بَابُ مَا جَاءَ فِي ذِكْرِ خَاتَمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کا بیان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی پر کیا لکھا ہوا تھا
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کا نقش (اس طرح تھا کہ) ایک سطر میں ”محمد“ دوسری سطر میں ”رسول“ اور تیسری سطر میں لفظ ”اللہ“ تھا۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«(سنن ترمذي: 1747. 1748، وقال: حسن صحيح غريب)، صحيح بخاري (5878)» |