بَابُ مَا جَاءَ فِي ذِكْرِ خَاتَمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کا بیان انگوٹھی کا نگینہ چاندی کا تھا
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی چاندی کی تھی اور اس کا نگینہ بھی چاندی کا تھا۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«(سنن ترمذي:1740، وقال:حسن صحيح غريب من هذا الوجه)، صحيح بخاري (5870) وصرح حميد الطويل بالسماع» |