بَابُ مَا جَاءَ فِي شَيْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید بالوں کا بیان (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تقریباً بیس بال مبارک سفید تھے)
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بڑھاپا تقریبا بیس بال مبارک سفید تھے۔
تخریج الحدیث: «حسن» :
«سنن ابن ماجه ( 3630)، صحيح ابن حبان ( الاحسان: 6261. 6262، دوسرا نسخه: 6494. 6295)، مسند احمد (90/2 ح 5633)» روایت مذکورہ کی سند شریک بن عبداللہ القاضی مدلس کے «عن» کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن صحیح بخاری ( 3548) اور صحیح مسلم ( 2341) میں اس کا ایک شاہد ہے۔ |