بَابُ مَا جَاءَ فِي شَيْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید بالوں کا بیان (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کل بال مبارک جو سفید ہوئے)
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک اور داڑھی مبارک میں صرف چودہ سفید بال شمار کیے۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«احمد ( 165/3) وصرح عبدالرزاق بالسماع عنده، صحيح ابن حبان ( الاحسان: 6260، دوسرا نسخه: 6293)، المختارة للضياء المقدسي (179/5. 180 ح 1802. 1804)»
سماک بن حرب رحمه الله سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن سمرۃ رضی اللہ عنہ سے سنا، ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید بالوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب تیل لگاتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بڑھاپا نظر نہ آتا اور جب تیل نہ لگاتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ (سفید بال) نظر آتے۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«صحيح مسلم (2344)» |