بَابُ مَا جَاءَ فِي تَرَجُّلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کنگھی کرنے کا بیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کام دائیں جانب سے شروع کرنا پسند فرماتے
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دائیں جانب سے شروع کرنا پسند فرماتے، اپنے وضو کرنے میں جب وضو کرتے، اور کنگھی کرتے وقت جب کنگھی کرتے، اور جوتا پہنتے وقت جب جوتا پہنتے۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(سنن ترمذي: 608، وقال: هذا حديث حسن صحيح)، صحيح بخاري (168)، صحيح مسلم (268)» |