بَابُ مَا جَاءَ فِي تَرَجُّلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کنگھی کرنے کا بیان سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا حیض کی حالت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک کو کنگھی کرتی تھیں
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ فرماتی ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک کو کنگھی کرتی تھی درایں حال کہ میں حائضہ ہوتی۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«صحيح بخاري (295)، صحيح مسلم (297)، موطا امام مالك (رواية يحييٰ 60/1 ح102،رواية ابن القاسم:462)» |