بَابُ مَا جَاءَ فِي شَعْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک بالوں کا بیان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لِمہَّ بال مبارک
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ فرماتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے اکٹھے غسل کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال مبارک جمہ سے کچھ اوپر اور وفرہ سے کم تھے۔
تخریج الحدیث: «سنده حسن» :
«(سنن ترمذي:1755، وقال: صحيح غريب...)، سنن ابي داؤد (4187)، سنن ابن ماجه (3635)» قال الشيخ زبير على زئي: سنده حسن
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وجود خلقت کے اعتبار سے میانے قد والے تھے، آپ کے دونوں کندھوں کے درمیان کچھ دوری تھی، اور آپ کے مبارک جمہ بال کانوں کی لو پر پڑتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(ديكهئيے حديث سابق:3)، صحيح بخاري (3551، 5848)، صحيح مسلم (2337)» قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح
|