بَابُ مَا جَاءَ فِي خَلْقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کا بیان رخ انور چاند کی طرح چمکدار
ابواسحق کہتے ہیں ایک شخص نے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رخ انور تلوار کی طرح (چمکدار) تھا؟ انھوں نے فرمایا: نہیں، بلکہ چاند کی طرح (چمکدار) تھا۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«(سنن ترمذي: 3636، وقال: هذا حديث حسن)، صحيح بخاري (3552) من حديث زهير بن معاويه به.» |