بَابُ مَا جَاءَ فِي خَلْقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کا بیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندهے مبارک
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے لمہ (لمبےبالوں) والا سرخ حلے میں ملبوس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت کوئی بھی نہیں دیکھا، آپ کے سر مبارک کے بال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک کندھوں پر پڑتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں کندھوں کے درمیان قدرے فاصلہ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قد نہ چھوٹا اور نہ زیادہ لمبا تھا (بلکہ درمیانہ جو بہت مناسب تھا)۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«(سنن ترمذي 1724، 3635، وقال: هذا حديث حسن صحيح)، صحيح بخاري ( 3551)، صحيح مسلم (2337، تر قيم دارالسلام: 6065)» |