فضائل و سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم रसूल अल्लाह ﷺ की फ़ज़ीलत और चरित्र رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیر البشر “ रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम सब से अच्छे इंसान ”
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو ایک بشر ہوں اور تم میرے پاس جھگڑے لے کر آتے ہو، ہو سکتا ہے کہ بعض آدمی دوسرے کی بہ نسبت اچھے طریقے سے اپنی دلیل بیان کرنے والے ہوں تو میں جیسے سنوں اس کے مطابق ان کے حق میں فیصلہ کر دوں۔ پس (ایسی صورت میں اگر) میں نے جس شخص کے بارے میں اس کے بھائی کے حق میں سے فیصلہ کر دیا تو وہ اس میں سے کچھ بھی نہ لے کیونکہ میں اس کے حوالے آگ کا ایک ٹکڑا کر رہا ہوں۔“
تخریج الحدیث: «478- الموطأ (رواية يحيٰي بن يحيٰي 719/2 ح 1460، ك 36 ب 1 ح 1) التمهيد 215/22، الاستذكار: 1384، و أخرجه البخاري (2680) من حديث مالك، ومسلم (1713/4) من حديث هشام بن عروة به.»
|