غلام آزاد کرنے کا بیان ग़ुलाम को मुक्त करना مشترکہ غلام کی آزادی کا بیان “ संयुक्त ग़ुलाम की आज़ादी के बारे में ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص (مشترکہ) غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دے، پھر اس کا مال اگر غلام کی قیمت کے برابر ہو تو غلام کی قیمت کا حساب لگا کر اس کی ملکیت میں شریکوں کو ان کے حصے دیئے جائیں گے اور وہ غلام اس کی طرف سے آزاد ہو جائے گا ورنہ اتنا حصہ ہی اس میں سے آزاد ہو گا جو کہ آزاد ہوا ہے۔“
تخریج الحدیث: «244- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 772/2 ح 1543، ك 38 ب 1 ح 1) التمهيد 265/14، الاستذكار:1472، و أخرجه البخاري (2522) ومسلم (1501) من حديث مالك به»
|