صدقات کا بیان सदक़ा के बारे में میت کی طرف سے صدقہ کیا جا سکتا ہے “ मृतक की तरफ़ से सदक़ह किया जा सकता है ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: میری ماں اچانک فوت ہو گئی ہیں اور میرا خیال ہے کہ اگر انہیں بات کرنے کا موقع ملتا تو صدقہ کرتیں، کیا میں ان کی طرف سے صدقہ کر سکتا ہوں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں!“ تو انہوں نے والدہ کی طرف سے صدقہ کر دیا۔
تخریج الحدیث: «471- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 760/2 ح 1528، ك 36 ب 41 ح 53) التمهيد 153/22، الاستذكار: 1457، و أخرجه البخاري (2760) من حديث مالك به، ومسلم (1004/51 بعد ح 1630) من حديث هشام بن عروة به وصححه ابن خزيمة (2500) وابن حبان (المموارد: 857)»
|