نماز میں قرأت کا بیان नमाज़ में क़ुरआन पढ़ना نماز کی قرأت میں اعتدال ضروری ہے “ में क़ुरआन न बहुत ज़्यादा न बहुत कम यानि मनसिब पढ़ना ज़रूरी है ”
البیاضی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے پاس آئے اور لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔ لوگوں کی آوازیں قرأت کی وجہ سے بلند تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نمازی اپنے رب سے سرگوشی کرتا ہے، لہٰذا اسے دیکھنا چاہئیے کہ وہ کیا سرگوشی کرتا ہے اور ایک دوسرے پر جہر کے ساتھ قرآن نہ پڑھو۔“
تخریج الحدیث: «490- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 80/1 ح 174، ك 3 ب 6 ح 29) التمهيد 315/23، الاستذكار: 153، و أخرجه أحمد (344/4) من حديث مالك به وصححه ابن عبدالبر وللحديث شاهد عند ابي داود (1332) وسنده صحيح.»
|