كتاب الولاء والهبة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: ولاء اور ہبہ کے احکام و مسائل 2. باب مَا جَاءَ فِي النَّهْىِ عَنْ بَيْعِ الْوَلاَءِ، وَعَنْ هِبَتِهِ باب: ولاء کے بیچنے اور اسے ہبہ کرنے کی ممانعت کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ولاء کے بیچنے اور اسے ہبہ کرنے سے منع فرمایا۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- ہم اسے صرف عبداللہ بن دینار کے واسطہ سے ابن عمر کی روایت سے جانتے ہیں، اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ نے ولاء بیچنے اور اسے ہبہ کرنے سے منع فرمایا۔ شعبہ، سفیان ثوری اور مالک بن انس نے بھی یہ حدیث عبداللہ بن دینار سے روایت ہے۔ شعبہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا: میری خواہش تھی کہ عبداللہ بن دینار اس حدیث کو بیان کرتے وقت مجھے اجازت دے دیتے اور میں کھڑا ہو کر ان کا سر چوم لیتا، ۳- یحییٰ بن سلیم نے اس حدیث کی روایت کرتے وقت سند یوں بیان کی ہے «عن عبيد الله بن عمر عن نافع عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم» لیکن اس سند میں وہم ہے اور یہ وہم یحییٰ بن سلیم کی جانب سے ہوا ہے، صحیح سند یوں ہے «عن عبيد الله بن عمر عن عبد الله بن دينار عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم» ۱؎ عبیداللہ بن عمر سے اسی طرح کئی لوگوں نے روایت کی ہے۔ عبیداللہ بن دینار اس حدیث کی روایت کرنے میں منفرد ہیں۔ تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم 1236 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی نافع کی جگہ عبداللہ بن دینار کا واسطہ صحیح ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2747 و 2748)
|