كتاب الوصايا عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: وصیت کے احکام و مسائل 4. باب مَا جَاءَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُوصِ باب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے (کوئی مالی) وصیت نہیں کی۔
طلحہ بن مصرف کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن ابی اوفی رضی الله عنہ سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصیت کی تھی؟ انہوں نے کہا: نہیں ۱؎ میں نے پوچھا: پھر وصیت کیسے لکھی گئی اور آپ نے لوگوں کو کس چیز کا حکم دیا؟ ابن ابی اوفی نے کہا: آپ نے کتاب اللہ پر عمل پیرا ہونے کی وصیت کی۔
یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ہم اسے صرف مالک بن مغول کی روایت سے جانتے ہیں۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوصایا 1 (2710)، والمغازي 83 (4460)، وفضائل القرآن 18 (5022)، صحیح مسلم/الوصایا 5 (1634)، سنن ابن ماجہ/الوصایا 2 (3650)، سنن ابن ماجہ/الوصایا 1 (2696)، (تحفة الأشراف: 5170)، و مسند احمد (4/354، 355، 381) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ابن ابی اوفی رضی الله عنہ نے یہ سمجھا کہ یہ سوال کسی خاص وصیت کے تعلق سے ہے اسی لیے نفی میں جواب دیا، اس سے مطلق وصیت کی نفی مقصود نہیں ہے، بلکہ اس نفی کا تعلق مالی وصیت یا علی رضی الله عنہ سے متعلق کسی مخصوص وصیت سے ہے، ورنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصیت کی جیسا کہ خود ابن ابی اوفی نے بیان کیا۔ قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2696)
|