جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ نمازِ استسقاء اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ 894. (661) بَابُ الْخُطْبَةِ قَبْلَ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ نماز استسقاء سے قبل خطبے کا بیان
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بارش کی دعا کرنے کے لئے نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا، اور قبلہ رخ ہوئے، دعا مانگی، اور بارش طلب کی، اور اپنی چادر کو پلٹا اور صحابہ کو نماز پڑھائی۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|