الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل 24. باب بَيَانِ نُقْصَانِ الإِيمَانِ بِالْمَعَاصِي وَنَفْيِهِ عَنِ الْمُتَلَبِّسِ بِالْمَعْصِيَةِ عَلَى إِرَادَةِ نَفْيِ كَمَالِهِ: باب: گناہوں سے ایمان کے گھٹ جانے اور بوقت گناہ گنہگار سے ایمان کے جدا ہو جانے یعنی گناہ کرتے وقت ایمان کا کامل نہ رہنے کا بیان۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں زنا کرتا، زنا کرنے والا مگر زنا کرتے وقت وہ مومن نہیں ہوتا اور نہ چور چوری کرتے وقت مومن ہوتا ہے اور نہ شراب پینے والا شراب پیتے وقت مومن ہوتا ہے۔“ ابن شہاب نے کہا: مجھ سے عبدالملک بن ابی بکر نے بیان کیا کہ ابوبکر بن عبدالرحمٰن بن حارث اس حدیث کو روایت کرتے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، پھر کہتے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس میں اتنا ملا دیتے تھے: ”نہ ڈاکہ ڈالنے والا ایسا ڈاکہ جو بڑا ہو (یعنی حقیر چیز نہ ہو) جس کی طرف لوگوں کی نظر اٹھے، ڈاکہ ڈالتے وقت مومن ہوتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) فى الاشربة برقم (5256) كذا فى التحفة برقم (13329 و 15320)»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں زنا کرتا زانی“۔ باقی حدیث وہی ہے جو گزر چکی ہے اس میں «ذات شرف» کے الفاظ استعمال نہیں ہوئے۔ شہاب نے کہا کہ مجھ سے ابوسعید اور ابوسلمہ اور ان سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کی طرح روایت کی مگر اس میں لفظ «النُّهْبَةَ» نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) فى المظالم، باب: النهي بغير اذن صاحبه برقم (2343) وفي الحدود، باب: ما يحذر من الحدود، الزنا وشرب الخمر برقم (6390) وابن ماجه فى ((سننه)) فى الفتن، باب: النهي عن النهي برقم (3936) انظر ((التحفة)) برقم (13209 و 14863 و 15218)»
اس میں «النُّهْبَةَ» کا ذکر ہے «ذات شرف» مذکور نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (13191 و 15202)»
اس سند سے بھی تمام راویوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (14740)»
اسی سند سے مذکور راویوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، تقدم»
یہ حدیث بھی زہری کی روایت کی طرح ہے فرق صرف اتنا ہے کہ علاء اور صفوان کی حدیث میں «يَرْفَعُ النَّاسُ إِلَيْهِ فِيهَا أَبْصَارَهُمْ» کے الفاظ نہیں اور ہمام کی حدیث میں «يَرْفَعُ إِلَيْهِ الْمُؤْمِنُونَ أَعْيُنَهُمْ» کے الفاظ ہیں۔ اس میں اضافہ ہے کہ «وَلَا يَغُلُّ أَحَدُكُمْ» ..... الخ پس تم بچتے رہو، تم بچتے رہو۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (14056)»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زنا کرنے والا جس وقت زنا کرتا ہے وہ مومن نہیں ہوتا، چور جب چوری کرتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا اور شرابی جب شراب پیتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا اور توبہ اس کے بعد قبول ہو گی۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري فى ((صحيحة)) فى المحاربين، باب: اثم الزكاة برقم (6425) والنسائي فى ((المجتبي)) 65/8 فى قطع السارق باب: تعظيم السرقة - انظر ((التحفة)) برقم (12395)»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوعاً بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں زنا کرتا زانی جبکہ وہ زنا کرتا ہے۔“ باقی شعبہ والی روایت کے الفاظ بیان کیے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (12383)»
|