تفسیر القرآن الکریم

سورة المطففين
فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ[34]
سو آج وہ لوگ جو ایمان لائے، کافروں پر ہنس رہے ہیں۔[34]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 34) فَالْيَوْمَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا …: یعنی قیامت کے دن معاملہ الٹ ہو جائے گا، اب اہلِ ایمان کفار پر ہنستے ہوں گے کہ یہ لوگ کس درجہ احمق تھے کہ خود گمراہ ہونے کے باوجود ہمیں گمراہ کہتے تھے اور واضح دلائل کے باوجود نہ انھوں نے پیدا کرنے والے کا حق پہچانا اور نہ آخرت کی فکر کی اور یہ جانتے ہوئے بھی دنیا کی لذتوں میں مست رہے کہ یہ عارضی ہیں۔