تفسیر القرآن الکریم

سورة المطففين
وَمَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ حَافِظِينَ[33]
حالانکہ وہ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے۔[33]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 33) وَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَيْهِمْ حٰفِظِيْنَ: یہ ان لوگوں کی حماقت کی طرف اشارہ ہے کہ انھیں تو اپنے انجام کی فکر ہونی چاہیے تھی، اہلِ ایمان پر طنز کرنے اور مذاق اڑانے کا انھیں کیا حق تھا اور کس نے انھیں ان کی نگرانی پر مقرر کیا تھا؟